حنان شاہد انجری کاشکار ہوکر پرو ہاکی لیگ سے باہر

 حنان شاہد انجری کاشکار  ہوکر پرو ہاکی لیگ سے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پرو ہاکی لیگ کے آغاز سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق حنان شاہد ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ، انہیں فرسٹ گریڈ انجری کی نشاندہی ہوئی ہے ،ڈاکٹرز نے حنان شاہد کو کم ازکم چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے ، لیگ سے باہر ہونے کے بعد ان کی ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی شرکت مشکوک ہے ، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ یکم مارچ سے سات مارچ تک مصر میں شیڈول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں