انڈین ویلز ٹینس ،سنراور الیگزینڈر ٹاپ 16 میں داخل
انڈین ویلز ٹینس ،سنراور الیگزینڈر ٹاپ 16 میں داخل ارینا سبالینکا اور ناؤمی اوساکا خواتین کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں
کیلیفورنیا (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے نامور ٹینس سٹار و ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اور جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ جینک سنر نے کینیڈین حریف ڈینس شاپووالوف کو شکست دی جبکہ جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں میزبان حریف برینڈن ناکشیما کو سخت مقابلے کے بعد ہر اکر ٹاپ 16 راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ بیلاروس کی ٹینس سٹار ارینا سبالینکا اور جاپان کی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔ سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 سالہ رومانیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی جیکولین کرسٹیان کو سٹریٹ سیٹس میں4-6 اور 1-6سے شکست دے کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ، جہاں ان کا مقابلہ جاپان کی ناؤمی اوساکا سے ہوگا۔ناؤمی اوساکا نے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں حریف 24 سالہ کولمبیا کی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو کو1-6، 6-3 اور 1-6 سے شکست دی ۔