بھارت محلے کے امیر بچے کیطرح کھیلتا ہے ، شعیب اختر کا طنز

بھارت محلے کے امیر بچے کیطرح کھیلتا ہے ، شعیب اختر کا طنز

بھارت محلے کے امیر بچے کیطرح کھیلتا ہے ، شعیب اختر کا طنز 8 ٹیموں میں سے 4 رکھ لیتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں دیکھو میں جیت گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بھارت کی کامیابی پر ردعمل دیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ یہ بالکل ایسے ہے جیسے کسی محلے میں ایک امیر بچہ باقی غریب بچوں کو کھیلنے کے لیے بلاتا ہے اور کہتا ہے کہ آؤ کرکٹ کھیلتے ہیں لیکن جیتوں گا میں ہی، بھارت ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا ہے ، 8 ٹیموں میں سے 4 رکھ لیتے ہیں، پھر انہی میں سے 3 کو آگے بلا لیتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں دیکھو میں جیت گیا، انہوں نے کرکٹ کو خراب کر دیا ہے ۔ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں، کچھ شائقین نے ان کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں طاقت کا توازن واقعی ایک مسئلہ ہے ، جبکہ دیگر مداحوں نے بھارت کی کارکردگی کا دفاع کیا ہے ۔اس ٹورنامنٹ کے دوران بھارت نے زیادہ تر میچز اپنے ہی ملک میں کھیلے جبکہ مشترکہ میزبانی میں صرف ایک میچ سری لنکا میں ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں