پلس ایکٹو شارکس ٹیم پریمیئرپیڈل لیگ کی چیمپئن بن گئی
پلس ایکٹو شارکس ٹیم پریمیئرپیڈل لیگ کی چیمپئن بن گئی سپورٹس کمپلیکس میں کیٹیگری اے کے فائنل میں سٹالینز کو شکست دی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پلس ایکٹو شارکس ٹیم پریمیئرپیڈل لیگ کی چیمپئن بن گئی، شارکس نے پی پی ایل کیٹیگری اے کے فائنل میں سٹالینز کو شکست دی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے میدان پیڈل کلب میں پی پی ایل کیٹیگری بی فائنل میں مارخور نے سٹالینز جبکہ کیٹیگری سی فائنل میں ہاکس نے بلز کو شکست دی۔ کلب چیمپئن کا اعزاز سٹالینز نے حاصل کیا۔ پریمیر پیڈل لیگ کے سی ای او باسم احمد عبدﷲ نے اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد اقبال، پی پی ایل کی فاتح شارکس کے مالک عاطف حسین، ثمر عباس و دیگر مہمانوں کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے ۔لیگ کی مجموعی انعامی رقم 3 کروڑ روپے رکھی گئی۔ کیٹیگری اے میں پہلی پوزیشن والی ٹیم شارکس کو 12 لاکھ روپے ، دوسری پوزیشن کو 10 لاکھ روپے ، تیسری پوزیشن کو 8 لاکھ روپے اور چوتھی پوزیشن کو 6 لاکھ روپے ، کیٹیگری بی میں پہلی پوزیشن پر 10 لاکھ روپے ، دوسری پوزیشن پر 8 لاکھ روپے ، تیسری پوزیشن پر 6 لاکھ روپے ، چوتھی پوزیشن پر 4 لاکھ روپے جبکہ کیٹیگری سی میں پہلی پوزیشن پر 4 لاکھ روپے ، دوسری پوزیشن پر 3 لاکھ روپے ، تیسری پوزیشن پر 2 لاکھ روپے دئیے گئے ۔