ورلڈکپ فائنل،روہت اور اہلیہ میں جھگڑے کی ویڈیو وائرل

 ورلڈکپ فائنل،روہت اور اہلیہ میں جھگڑے کی ویڈیو وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدے کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

یہ ویڈیو گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ریکارڈ کی گئی ورلڈکپ کا فائنل کھیلا گیا۔ ویڈیو میں ریتیکا روہت کو کسی بات کی وضاحت کرتی نظر آتی ہیں جبکہ روہت کے تاثرات ایسے ہیں جیسے وہ پوری طرح قائل نہیں ہوئے ۔ریتیکا ان کو کچھ کہنا چاہتی ہیں مگر یہ دیکھ کر روہت ان سے متفق نہیں ہیں، وہ بات بدل کر خاموش ہوجاتی ہیں۔ویڈیو میں روہت شرما منہ دوسری طرف پھیر کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔دونوں کے درمیان یہ ہلکا پھلکا انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں