ویمنز ایشین فٹبال کپ، مردوں کے برابر انعامی رقم کا مطالبہ
ویمنز ایشین فٹبال کپ، مردوں کے برابر انعامی رقم کا مطالبہ موجودہ ایڈیشن میں تجارتی لحاظ سے کامیاب بننے کی صلاحیت ،عالمی پلیئر یونین
ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا میں جاری ویمنز ایشین کپ کے دوران کھلاڑیوں کی عالمی یونین نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کو مردوں کے ایشین کپ کے برابر کیا جائے ، کیونکہ موجودہ ایڈیشن کو تجارتی لحاظ سے اب تک کا سب سے کامیاب ٹورنامنٹ بننے کی صلاحیت حاصل ہے ۔ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مطابق 21 مارچ تک جاری رہنے والے ویمنز ایشین کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 18 لاکھ ڈالر برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے ، جو 2022 کے گزشتہ ایڈیشن کے برابر ہے ۔فف پرو ایشیا اوشیانا کے مطابق یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال برازیل میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ مقابلوں کا بھی درجہ رکھتا ہے اور اس سے تقریبا 82.4ملین ڈالر آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے ۔