الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کیلئے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ۔
اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بتایا کہ الزاری جوزف کو سپینسر جانسن کی جگہ شامل کیا گیا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ سپینسر نجی وجوہات کے سبب پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔