آئی پی ایل ،برطانوی براڈکاسٹ انجینئر کی پراسرار ہلاکت

آئی پی ایل ،برطانوی براڈکاسٹ  انجینئر کی پراسرار ہلاکت

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز کے دوران خدمات انجام دینے والے ایک برطانوی براڈکاسٹ انجینئر پراسرار طور پر انتقال کر گئے ۔۔

پولیس کے مطابق 76 سالہ جان ولیم لینگفورڈ جنوبی ممبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں بے ہوش حالت میں پائے گئے ۔ہوٹل انتظامیہ نے فوری طور پر انہیں بمبئی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں