نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو شکست دیدی
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو شکست دیدی امیلیا کیر کا ناقابل شکست انفرادی 179رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار
ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک)امیلیا کیرکی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے مہمان جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی ۔امیلیا کیر نے ناقابل شکست انفرادی 179رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے 347 رنز کا ہدف 49ویں اوورکی چوتھی گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ امیلیا کیر کو شاندار بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 346رنز بنائے ۔ اینیک بوش 91،کپتان لورا وولوارڈٹ69 اور چلو ٹریون ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بری الینگ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کپتان امیلیا کیرکی شاندار ناقابل شکست 179 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے مہمان جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نہ صرف 2 وکٹوں سے شکست دے دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کر لی ۔