لیونل میسی ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ میں رو پڑے

لیونل میسی ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ میں رو پڑے

بیونس آئرس(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی زیمبیا کے خلاف میچ کے دوران رو پڑے ۔

گزشتہ روز ارجنٹینا میں ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم نے زیمبیا کو 0-5 سے شکست دی اور ہمیشہ کی طرح لیونل میسی میڈیا کی توجہ کا خصوصی مرکز بنے لیکن اس بار وجہ ان کی شاندار پرفارمنس نہیں بلکہ جذبات تھے ۔ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر میچ کے دوران اپنے جذبات پر قابو کرنے کی کوشش کرنے کے باوجود بھی رو پڑے ۔ میچ سے قبل سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے کھڑے ہو کر اپنے کپتان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور یہ منظر دیکھ کر لیونل میسی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے ۔ واضح رہے کہ لیونل میسی متوقع طور پر فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں