پی ایس ایل :کراچی میں دوسرامرحلہ بدھ سے شروع،ٹیموں کی پریکٹس

پی ایس ایل :کراچی میں دوسرامرحلہ  بدھ سے شروع،ٹیموں کی پریکٹس

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کراچی میں پی ایس ایل 11 کے دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز بدھ سے ہوگاجس کے لیے اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج کراچی پہنچیں گی جبکہ راولپنڈیز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کل کراچی جائیں گی۔

پہلا مقابلہ حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا، دوسری جانب پی ایس ایل 11کے دوسرے مرحلہ کے لیے مشقوں کا سلسلہ جاری ہے ، تیسرے دن اتوار کو چار ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں شرکت کی، صبح نیشنل سٹیڈیم کراچی کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر پر پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں دوسری مرتبہ ٹریننگ کے لیے میدان میں اتریں، دوپہر کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں نے تربیتی مشقیں کیں،لاہور قلندرز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تقلید کرتے ہوئے تربیت سے قبل قومی پرچم لہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں