قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کریگی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل کے 4 مئی کی رات ڈھاکہ روانہ ہوگی، پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ سلہٹ میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈھاکہ میں ہوگا۔ بنگلا دیشی بورڈ چند روز میں سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کرے گا۔