فیفا سیریز‘قومی ویمنز ٹیم کی فتح
آئیوری کوسٹ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے فیفا سیریز میں اپنا پہلا میچ جیت کر شاندار آغاز کیا۔
آئیوری کوسٹ میں کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 8 گول سے تاریخی کامیابی حاصل کر لی،پاکستان نے اپنی سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔لیلی بنارس، اقصیٰ مشتاق اور مریم محمودنے دو دو مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ نادیہ خان اور اسرا خان نے ایک ایک گول کیا۔