انفرادی کے بجائے ٹیم کی کامیابی ترجیح ہے :ابرار احمد
کراچی(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیگ سپنر ابرار احمد نے ٹیم کیلئے نئے مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
ایک انٹرویو میں ابرار احمد نے امید ظاہر کی کہ کراچی کی وکٹیں سپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوں گی ۔ابرار احمد نے کہا کہ کچھ میچز ایسے تھے جو ٹیم جیت سکتی تھی لیکن مڈل آرڈر بیٹنگ میں غلطیوں کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے اعتراف کیا کہ اسلام آباد اور کراچی کے خلاف میچز میں بھی ٹیم کے پاس جیت کے مواقع موجود تھے تاہم وہ فائدہ نہ اٹھا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور امید ہے کہ کراچی کے مرحلے میں کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ ابرار احمد نے واضح کیا کہ ان کی ترجیح انفرادی کارکردگی کے بجائے ٹیم کی کامیابی ہے ، میرا ہدف صرف یہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ٹرافی جیتوں۔