مُوکُل چودھری کا روزانہ 150 چھکّے مارنے کی پریکٹس کا دعویٰ
ممبئی(شوبز ڈیسک)آئی پی ایل کی فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کے مڈل آرڈر بلے باز مُوکُل چودھری کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 100 سے 150 چھکّے مارنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔ مُوکُل کا کہنا تھا کہ ان کا جسم قدرتی طور پر تھوڑا زیادہ طاقتور ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ چھ ماہ سے بہت زیادہ پریکٹس کر رہے ہیں اس لیے یہ ان کے گیم کا حصہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر شاٹ کو ہمیشہ سے پسند کرتے آئے ہیں۔