خواتین کیلئے مختص باکسنگ رنگ کا افتتاح
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک انقلابی اقدام کے تحت خواتین کیلئے مختص باکسنگ رنگ کا افتتاح ہوگیا۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے کامن ویلتھ سپورٹس گیم چینجرز پراجیکٹ کے تحت لاہور کالج یونیورسٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ باکسنگ رنگ کا افتتاح پی او اے کے صدر عارف سعید نے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل خالد محمود، یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر تنگ بھی موجود تھے ۔اس موقع پر پی او اے کے صدر عارف سعید نے منصوبے کو ملک میں خواتین کھیلوں کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے خواتین باکسرز کو عالمی معیار کے مقابلوں کی تیاری میں مدد ملے گی۔