وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور کی ملتان سلطانز کے سکواڈ میں بطور لیٹ ایڈیشن شمولیت
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ملتان سلطانز نے آئندہ پاکستان سپر لیگ سیزن کیلئے پاکستان انڈر19 ٹیم کے باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور کو سکواڈ میں بطور لیٹ ایڈیشن شامل کر لیا ہے ۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق ان کی شمولیت سے سکواڈ کو نہ صرف مضبوطی ملے گی بلکہ نوجوان توانائی اور حکمت عملی میں بھی لچک پیدا ہوگی،جو ٹورنامنٹ سے قبل تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگی۔اس نئی شمولیت کے بعد ملتان سلطانز کا اسکواڈ مکمل ہو کر22 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گیا ہے ۔فرنچائز کے پاس اب بھی پلیئر پرس میں 75 لاکھ روپے باقی ہیں جبکہ حمزہ ظہور کو سیزن کے لیے 24 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔جاری اپنے بیان میں حمزہ ظہور کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننا ان کے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے ۔