اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم
لاہور(سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔
لاہور قلندرز، کراچی کنگز، حیدرآباد کنگزمین اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف کی دوڑ میں شامل ہیں۔حیدرآباد کنگزمین کے خلاف جیت کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 پوائنٹس کے ساتھ نہ صرف ٹاپ فور میں جگہ پکی کرلی بلکہ پلے آف کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے ۔