فیفا نے ورلڈ کپ کے لئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ کے لئے  انعامی رقم کا اعلان کر دیا

زیورخ(سپورٹس ڈیسک) فیفا نے ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔فیفا کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے ۔

ورلڈ کپ میں شریک ہر ٹیم کو کم از کم ایک کروڑ ڈالر 25 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ملیں گے ، رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے کینیڈا، امریکا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں