ہاکی، کیمپوں میں ڈوپنگ قوانین سختی سے نافذ کرنیکا حکم

 ہاکی، کیمپوں میں ڈوپنگ قوانین سختی سے نافذ کرنیکا حکم

ہاکی، کیمپوں میں ڈوپنگ قوانین سختی سے نافذ کرنیکا حکم کھلاڑی واڈا کوڈ کی مکمل پاسداری کیلئے تحریری حلف نامہ جمع کرائیں گے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی صحت اور کھیل کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے قومی جونیئر و سینئر ہاکی کیمپوں میں انسدادِ ڈوپنگ قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی کی خصوصی ہدایت پر لاہور اور اسلام آباد میں جاری سینئر اور جونیئر قومی ہاکی کیمپوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈوپنگ ٹیسٹ سے بچنے یا اس میں ملوث پائے جانے والے کھلاڑیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ایسے کھلاڑیوں کو فوری طور پر کیمپ سے معطل کر کے سخت تادیبی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام کھلاڑی واڈا کوڈ کی مکمل پاسداری کے حوالے سے تحریری حلف نامہ جمع کرائیں گے ۔تربیتی کیمپوں کے دوران کسی بھی وقت بغیر بتائے کھلاڑیوں کے رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔ واڈا حکام کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی اس حواکے سے مکمل نگرانی کریں گے جبکہ ممنوعہ ادویات کے حوالے سے کھلاڑیوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر تعلیمی سیشنز منعقد ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں