انگلینڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بائیکاٹ کر دیا
انگلینڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بائیکاٹ کر دیا فیصلے کی وجہ طالبان حکومت کی خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیاں قرار دیا گیا
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انگلینڈ افغانستان کے خلاف کوئی بھی باہمی کرکٹ سیریز نہیں کھیلے گا۔انگلش بورڈ نے اس فیصلے کی وجہ طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں کو قرار دیا ہے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کو تعلیم، کھیل اور عوامی زندگی سے دور رکھنا صنفی امتیاز ہے ، جو بین الاقوامی کھیلوں کی روح اور اصولوں کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں افغانستان کے ساتھ معمول کی کرکٹ روابط برقرار رکھنا انسانی حقوق کے مسائل کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہوگا۔واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا بھی طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے خلاف باہمی سیریز منسوخ کر چکا ہے تاہم انگلینڈ نے گزشتہ برس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا کیونکہ یہ ایک عالمی ٹورنامنٹ تھا اور اس سے دستبرداری پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔