لارڈز اور قذافی سٹیڈیم کی پچزغیر تسلی بخش قرار
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کی جانب سے قذافی سٹیڈیم لاہور اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ لندن کی پچز کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔
دونوں وینیوز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی مل گیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لارڈز میں کھیلے گئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ جبکہ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور آسٹریلیا کے تیسرے ون ڈے کی پچز پر میچ ریفریز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ لارڈز ٹیسٹ کے میچ ریفری اینڈ پائکرافٹ کا کہنا ہے کہ لارڈز کی پچ پر غیر معمولی سیم موومنٹ اور غیر متوقع باؤنس کے باعث بیٹ اور بال کا توازن متاثر ہوا۔ادھر پاک آسٹریلیا ون ڈے کے ریفری گریم لا بروئے نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کی پچ سست اور کم باؤنس والی تھی۔ پچ ون ڈے کرکٹ کے معیار پر پوری نہیں تھی، سپنرز کو ابتدا ہی سے مدد ملتی رہی۔