پی ایف ایف کا ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

پی ایف ایف کا ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

فیڈریشن تمام اضلاع کیلئے انتظامی، تکنیکی ،پیشہ ورانہ معاونت فراہم کریگی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ملک بھر میں گراس روٹ فٹبال کے فروغ، نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور ڈومیسٹک فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر کے مطابق پاکستان کی فٹبال تاریخ میں پہلی مرتبہ فیڈریشن تمام اضلاع کو چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل انتظامی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ معاونت فراہم کرے گی۔

انہوں نے اس اقدام کا کریڈٹ پی ایف ایف صدر سید محسن گیلانی کو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان فٹبال نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں پیش رفت کی ہے اور فیفا و اے ایف سی حکام کی جانب سے بھی تعریف حاصل کی ہے ۔ اب اسی وژن کو گراس روٹ اور ڈومیسٹک فٹبال تک منتقل کیا جا رہا ہے جسے پاکستانی فٹبال کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی فٹبال ایسوسی ایشنز مقابلوں کا انعقاد کریں گی جبکہ پی ایف ایف لاجسٹک، تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں