فٹبال میچ کے دوران سٹیڈیم میں سپرنکلر سے پانی کا فوارہ پھوٹ پڑا

 فٹبال میچ کے دوران سٹیڈیم میں سپرنکلر سے پانی کا فوارہ پھوٹ پڑا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )عراق اور ناروے کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ کے دوران ایک غیرمتوقع واقعے نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

میچ کے ہاف ٹائم میں سٹیڈیم کے گراؤنڈ میں نصب ایک سپرنکلر اچانک خراب ہو گیا جس کے باعث گول پوسٹ کے قریب تیز فوارے کی شکل میں پانی نکلنا شروع ہوگیا اور تھوڑی ہی دیر میں ارد گرد پانی جمع ہوگیا، اگرچہ دیگر سپرنکلرز معمول کے مطابق کام کر رہے تھے تاہم مزید نقصان سے بچنے کے لیے گراؤنڈ سٹاف نے پورا آبپاشی نظام عارضی طور پر بند کر دیا۔واقعے کے بعد گراؤنڈ عملہ فوری طور پر میدان میں پہنچا اور متاثرہ مقام کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔عملے نے بالٹیوں اور دیگر آلات کی مدد سے اضافی پانی کو میدان کے مختلف حصوں میں پھیلایا تاکہ سطح کو متوازن رکھا جا سکے ۔خوش آئند بات یہ رہی کہ دوسرے ہاف کے آغاز تک مسئلہ مکمل طور پر حل کر لیا گیا اور میدان دوبارہ کھیل کے لیے موزوں حالت میں آ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں