ہمیں سزا دی جا رہی : جرمن کوچ ورلڈ کپ شیڈول پر فیفا پر تنقید

ہمیں سزا دی جا رہی : جرمن کوچ  ورلڈ کپ شیڈول پر فیفا پر تنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک )جرمنی کی فٹبال ٹیم کے کوچ جولیان ناگلزمان نے ورلڈ کپ کے شیڈول پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو فائدہ پہنچنے کے بجائے اُلٹا نقصان ہو رہا ہے ۔۔۔

نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمنی کو اپنے اگلے ناک آؤٹ میچ کے حریف کا علم مقابلے سے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہو گا جس سے تیاری کے لیے وقت محدود رہ جاتا ہے ۔ 48 ٹیموں پر مشتمل نئے فارمیٹ کی وجہ سے صورتِ حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے تاہم کوچنگ کا عملہ ممکنہ حریفوں کے خلاف پہلے سے تیاری کر رہا ہے ۔دوسری جانب ایکواڈور کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے جرمنی کے خلاف مثبت نتیجہ درکار ہے ۔ایکواڈور کے کوچ سباستیان بیساسیسے نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اب بھی اگلے مرحلے تک رسائی کا موقع رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں