سنسنی خیز مقابلہ ،پاکستان وائٹس کا بلیوزپر6رنز سے غلبہ

سنسنی خیز مقابلہ ،پاکستان وائٹس کا بلیوزپر6رنز سے غلبہ

وائٹس 245رنزپر آل آؤٹ ،شاہ زیب کے 71رنز،فائق کی تین وکٹیں بلیوز کی ٹیم 239رنز پر ڈھیر ،معاذ اورفائق کی ففٹیاں ضائع ،وسیم کے 5شکار

ملتان (سپورٹس رپورٹر)نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان وائٹس نے بلیوزکو 6رنز سے شکست دے دی ۔میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان وائٹس کی ٹیم 50اوورکی تیسری گیندپر245رنزبناکرآل آؤٹ ہوگئی ،شاہ زیب خان نے 71رنز بنائے ،سعد مسعود نے 35رنزکی اننگز کھیلی ،محمد فائق نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔جوا ب میں پاکستان بلیوز کی ٹیم 49.4اوور زمیں239رنز بنا کر آل آؤ ٹ ہوگئی ۔معاذصداقت 59،محمد فائق 54اورعرفان خان نے 37رنز بناکر ٹیم کو فتح کی راہ پرڈالا تاہم حسن علی29رنز بناکر بھی جیت حاصل نہ کرسکے ۔محمد وسیم نے 46رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،شاہ نواز دھانی نے 4وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...