ڈارون ٹیسٹ ،بنگلہ دیش کو آسٹریلیا پر153رنزکی برتری
ڈارون ٹیسٹ ،بنگلہ دیش کو آسٹریلیا پر153رنزکی برتری بنگلہ دیش کے پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 351رنز،تنزید حسن کی شاندارسنچری
ڈارون (سپورٹس ڈیسک)ڈارون ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط کرلی،دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنا کر 153 رنز کی برتری حاصل کرلی۔اس شاندار کارکردگی کے مرکزی کردار اوپنر تنزید حسن رہے جنہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی۔صرف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے تنزید نے تقریباً پانچ گھنٹے کریز پر قیام کیا اور 197 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی۔انہوں نے مومن الحق کے ساتھ دوسری وکٹ پر 102 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ کپتان نجم الحسین شانتو کے ساتھ بھی 93 رنز جوڑے ،نجم الحسن شانتو 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔آسٹریلیا نے نئی گیند سے تین وکٹیں جلد حاصل کرکے واپسی کی کوشش کی تاہم مہدی حسن میراز اور حسن محمود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کیلئے ناقابل شکست 43 رنز جوڑ دئیے ،مہدی حسن 32اور حسن 13رنز بنا کر وکٹ پر موجو دہیں ۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں،آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 198رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments