پاکستان میں پہلی مرتبہ یونٹی میراتھن ریس، کرسچن کمیونٹی کے سینکڑوں افراد شریک
کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونٹی میراتھن ریس کا انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نشان پاکستان سی ویو، کلفٹن پر اون ٹو رن پاکستان کے زیر اہتمام کرسچن یوتھ رن میں مردوں کیلئے پانچ کلومیٹر، خواتین کے لیے تین کلومیٹر اور 12 سال تک کے بچوں کے لیے ایک کلومیٹر ریس منعقد کی گئی۔ریس میں کرسچن کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی سندھ حکومت کے سیکرٹری سپورٹس منور علی مہیسر تھے ،مرد اور خواتین میں پوزیشن پانے والے ایتھلیٹس میں بالترتیب 50 ہزار، 30 ہزار اور 20 ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ جبکہ بچوں میں 15 ہزار 10 ہزار اور پانچ ہزار روپے بطور انعام تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments