رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیات میں سرفہرست
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مبینہ طور پر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیات میں سرفہرست ہیں۔
رپورٹس کے مطابق موجودہ عہد کے عظیم ترین فٹبالرز میں شامل کرسٹیانو رونالڈو ایک سپانسرڈ پوسٹ کے عوض تقریباً 3.3 ملین یورو وصول کرتے ہیں۔رونالڈو کی غیر معمولی کمائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا برانڈ صرف فٹبال تک محدود نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی بے پناہ تجارتی طاقت ہے ۔کروڑوں فالوورز کے باعث ان کی ایک پوسٹ دنیا بھر میں انتہائی بڑی تعداد تک براہ راست پہنچ سکتی ہے ۔رونالڈو انسٹاگرام کو اپنے کاروباری مفادات، برانڈ پارٹنرشپس، کھیلوں اور طرز زندگی سے متعلق مواد کی تشہیر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments