آسٹریلوی کرکٹ کی دھاک اب ختم ہو چکی:ایلن ڈونلڈ
حریف ٹیمیں اب آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترتے وقت ڈرتی نہیں ہیں مخالف کو ذہنی طور پر مفلوج کرنے کی صلاحیت اب ماند پڑ چکی ہے :سابق پیسر
جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر ایلن ڈونلڈ نے کہا ہے کہ کینگروز کی ٹیم اب ویسی نہیں رہی جس سے حریف ٹیمیں پہلے ڈرا کرتی تھیں،آسٹریلوی کرکٹ کی دھاک اب ختم ہو چکی ہے ایلن ڈونلڈ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کو اب وہ خوف، رعب و دبدبہ حاصل نہیں رہا جو 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں ہوا کرتا تھا۔ حریف ٹیمیں اب آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترتے وقت ڈرتی نہیں ۔ایلن ڈونلڈ نے نشاندہی کی کہ ہوم اینڈ اوے سیریز میں بھارت کی مسلسل کامیابیوں اور بارڈرگواسکر ٹرافی میں شکست نے آسٹریلیا کا غرور توڑ دیا جبکہ انگلینڈ اور دیگر ٹیموں نے بھی ان کے خلاف کھل کر جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی ۔ایلن ڈونلڈ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کی وہ روایتی جارحانہ باڈی لینگوئج اور حریف کو ذہنی طور پر مفلوج کرنے کی صلاحیت اب ماند پڑ چکی ہے اور اب ورلڈ کرکٹ میں دیگر ٹیمیں ان کے بالکل برابر آ کھڑی ہوئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments