جوز بٹلر نے ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت شرما سے زیادہ رنز بنالئے
ساؤتھمپٹن(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔
انہوں نے 44 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ۔اس اننگز کی بدولت بٹلر کے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیریئر کے کل رنز 161 میچوں میں 4292 ہو گئے ہیں۔انہوں نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے کیریئر کا مجموعہ 4231 رنز تھا۔اس فہرست میں اب صرف بابر اعظم 145 میچوں میں 4596 رنز کے ساتھ جوزبٹلر سے آگے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments