ٹائٹس برامبل پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

ٹائٹس برامبل پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

ٹائٹس برامبل پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر برامبل انگلش فٹبال ٹیم کا قیمتی تجربہ پاکستانی ٹیم میں لائیں گے :پی ایف ایف

لاہور (سپورٹس ڈیسک )سابق پریمیئر لیگ فٹبالر ٹائٹس برامبل کو پاکستان کی مینز سینئر قومی فٹبال ٹیم کا نیا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سوشل میڈیا پر برامبل کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ انگلش فٹبال ٹیم کا قیمتی تجربہ پاکستانی ٹیم میں لائیں گے ۔ٹائٹس برامبل نے 2000 سے 2013 تک 13 سال پریمیئر لیگ میں فٹبال کھیلی اور 200 سے زائد میچز میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز اِپس وچ ٹاؤن سے کیا، بعد ازاں نیو کیسل یونائیٹڈ کا حصہ بنے جہاں انہوں نے 5 سال کے دوران تمام مقابلوں میں 156 میچز کھیلے ۔وہ بعد میں ویگن ایتھلیٹک اور پھر سندرلینڈ سے منسلک رہے اور 2018 میں پروفیشنل فٹبال سے ریٹائر ہوگئے ۔برامبل نے انگلینڈ کی انڈر 21 ٹیم کی جانب سے 10 میچز کھیلے تاہم سینئر قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کئی سال اِپس وچ کی اکیڈمی میں کام کیا اور بعد ازاں دبئی میں کوچنگ سے وابستہ ہوگئے ۔ پاکستان کے موجودہ ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نیو کیسل یونائیٹڈ میں برامبل کے ساتھی رہ چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...