لالیگا میں بارسلونا کی مسلسل چھٹی فتح ریسنگ سنٹینڈر کو7-2سے شکست
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک )بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اہم میچ میں ریسنگ سنٹینڈر کلب کو 7-2سے ہرا کر ٹیبل پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔
بارسلونا کی جانب سے رافینیانے 3گول کر کے ہیٹرک کی جبکہ جوا کینسلو،ولا لیبرے سٹیل،گیبریل جیسس اورلامین یمل نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں مسلسل چھٹی فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر ریال میڈرڈ سے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن چھین لی اور دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments