پاکستان کے 7شوٹرز ایشین گیمز میں شرکت سے محروم
کشمالہ ،فرخ ندیم سمیت 7شوٹرزکو ان کے ڈیپارٹمنٹ سے این او سی نہ مل سکا قومی ایتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑی کل ایشین گیمز کیلئے لاہور سے جاپان روانہ ہونگے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے 7 شوٹرز ایشین گیمز میں شرکت سے محروم ہو گئے ، ان 7 شوٹرز کو ان کے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درکار این او سی نہ مل سکا۔ایشین گیمز میں شرکت سے محروم ہونے والے شوٹرز میں اولمپیئن کشمالہ طلعت ،ایشین گولڈ میڈلسٹ فرخ ندیم، عدنان چند، امام ہارون، محمد عثمان، عمر فاروق اور محمد شبیر شامل ہیں۔ دوسری طرف قومی ایتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کے لئے کل لاہور سے جاپان روانہ ہوں گے ۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈئیر(ر)وجاہت حسین نے بتایا کہ مرد کھلاڑیوں میں محمد یاسر، شجرعباس اور انصر عباس جبکہ خواتین ایتھلیٹس میں خولہ عمر خان اور فائقہ ریاض شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ہمراہ کوچ رانا سجاد احمد اور خاتون کوچ سیمی رضوی ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments