قتل کیس :سابق سری لنکن کپتان اروندا ڈی سلوا اور اہلیہ کی گرفتاری کا حکم
کولمبو (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کی عدالت نے لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اروندا ڈی سلوا اور ان کی اہلیہ پریانکا انوشکا وجے نائیکے کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ۔
عدالت نے دونوں کو سماعت سے مسلسل غیر حاضر رہنے پرفوری گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔اروندا ڈی سلوا کا نام سری لنکن ایئرلائنز کے سابق چیف ایگزیکٹو کپلا چندر سینا (ہم زلف)کی موت کے معاملے میں سامنے آیا ہے ، کپلا چندر سینا کی لاش سابق کرکٹر کے گھر سے ملی تھی اوروہ اور ان کی بیوی ا س حوالے سے گواہی دے چکے ہیں اور ضمانت پررہا ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments