نشے کی حالت میں گرفتار ہونیوالے انگلش باؤلر برائیڈن کارس کیخلاف تحقیقات ختم
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس کو ڈربی میں مبینہ حملے کے معاملے میں پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ واقعہ کی تحقیقات ختم کر دی گئی ہیں۔31 سالہ کارس کو 23 اگست کی صبح ڈربی سٹی سنٹر میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
انہیں نشے کی حالت میں بد نظمی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تاہم تفصیلات درج کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔بعد ازاں ڈربی شائر پولیس نے مبینہ حملے کی شکایت کی تحقیقات شروع کیں جو اب بند کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments