اٹلی کے سابق سٹار فٹبالر سینڈرو ماتزولا کا 83برس کی عمر میں انتقال
روم (سپورٹس ڈیسک)اٹلی اور انٹر میلان کے سابق سٹار فٹبالر سینڈرو ماتزولا 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
انٹر میلان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا۔سینڈرو ماتزولا نے اٹلی کی جانب سے 70 میچز میں 22 گول کئے اور 1968 کا یورپی چیمپئن شپ ٹائٹل جیتا۔ وہ 1970 کے ورلڈ کپ فائنل میں بھی اٹلی کی ٹیم کا حصہ تھے جہاں برازیل نے اٹلی کو ہرایا،وہ 1977میں ریٹائر ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments