بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگارکر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگارکر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ چیف سلیکٹر کے عہدے پر اپنے موجودہ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد توسیع کیلئے درخواست نہیں دیں گے ۔
اجیت اگارکر نے رواں ہفتے بی سی سی آئی کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا کاکہناہے کہ بورڈ کے پاس اگارکر کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے ابھی کچھ وقت موجود ہے ۔ہمارے پاس ابھی 15 دن باقی ہیں، کرکٹ کی دنیا میں 15 دن بہت طویل عرصہ ہوتا ہے ، ہم مناسب وقت پر فیصلہ کر پائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments