میکائیل بیگ آئی ٹی ایف جے 200 ڈبلز ٹائٹل کے فاتح

میکائیل بیگ آئی ٹی ایف جے 200 ڈبلز ٹائٹل کے فاتح

میکائیل نے بوٹسوانا کے پارٹنر کیساتھ مل کر فائنل میں آسٹریلوی جوڑی کو ہرایا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے بین الاقوامی سطح پر نمبر ون رینکنگ جونیئر کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے جاپان کے شہر مکی میں آئی ٹی ایف جے 200 ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، وہ اعصام الحق قریشی کے بعد تین دہائیوں سے زائد عرصے میں اس سطح پر ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی جونیئر کھلاڑی ہیں۔میکائیل نے بوٹسوانا سے تعلق رکھنے والے اپنے پارٹنر کے ہمراہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمبر 2، نمبر 3 اور نمبر 1 سیڈڈ جوڑیوں کو شکست دی جبکہ فائنل میں ٹاپ سیڈڈ آسٹریلوی جوڑی کو 7-5، 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اوردیگر عہدیداروں نے میکائیل علی بیگ کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...