سری لنکا سے سیریز اور ٹرائی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

سری لنکا سے سیریز اور ٹرائی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلی جانے والی پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹونٹی سیریز میں علی نقوی میچ ریفری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے ، جبکہ راشد ریاض، ناصر حسین اور فیصل آفریدی آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر اور طارق رشید تینوں میچز میں فورتھ امپائر ہوں گے ۔ اس کے بعد 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ون ڈے ٹرائی سیریز میں جیف کرو میچ ریفری ہوں گے جبکہ ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا، شرفدولہ اور نیوزی لینڈ کے وین نائٹس سمیت آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی اور ناصر حسین امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے بعد ازاں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کے ڈین کوسکر بطور میچ ریفری راولپنڈی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...