قائد اعظم ٹرافی کیلئے گولڈ اور سلور سکواڈز ، شیڈول کا اعلان
لاہور وائٹس اور فاٹا پہلے میچ میں آج ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مدمقابل
لاہور (سپورٹس ڈیسک )قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کے سب سے پرانے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا 69واں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا۔قائد اعظم ٹرافی گولڈ ٹورنامنٹ میں 8 جبکہ سلور میں 12 ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔قائد اعظم ٹرافی گولڈ کے پہلے راؤنڈ میں ٹیسٹ کپتان بابر اعظم لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی فاٹا کی کپتانی کریں گے ۔لاہور وائٹس اور فاٹا پہلے میچ میں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گے ۔گولڈ اور سلور میں ٹوٹل 60 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے ، سلور ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے سیزن گولڈ میں شرکت کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments