سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت کرپاکستان کی رینکنگ میں بہتری
قومی ٹیم کو چوتھی پوزیشن مل گئی ، ریٹنگ پوائنٹس جنوبی افریقہ کے برابر ہوگئے
دبئی (سپورٹس ڈیسک )تین ملکی ون ڈے سیریز جیتے پر پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انڈیا پہلے ، نیوزی لینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے ۔جنوبی افریقہ اور پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس ایک سو چار ہوگئے ہیں، پانچویں نمبر پر آسٹریلیا، چھٹے پر افغانستان اور سری لنکا ساتویں پوزیشن پر براجمان جبکہ انگلینڈ آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں پوزیشن پر ہے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم رینکنگ کی بہتری کیلئے باقاعدہ پلان مرتب کررکھاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments