عاکف جاوید کی جگہ علی رضا شاہینز سکواڈ کا حصہ بن گئے
انجری کی تصدیق پر عاکف کو ایشیا کپ رائزنگ سٹارز سے دستبردار کیا گیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے فاسٹ باؤلر عاکف جاوید کے گھٹنے کی انجری کے باعث مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کیلئے شاہینز سکواڈ میں علی رضا کو شامل کرلیا۔ عاکف جاوید کے ایم آر آئی سکین میں انجری کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں مزید نقصان سے بچانے کے لئے ٹورنامنٹ سے دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہیں مکمل فٹنس تک کرکٹ سے دور رہنے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ باؤلنگ میں واپسی مرحلہ وار ہوگی۔دوحہ میں 19 سے 29 نومبر تک ہونے والے ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان گروپ بی میں بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے ساتھ شامل ہے ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو یو اے ای، دوسرا 22 نومبر کو بھارت اور آخری گروپ میچ 24 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments