مشفق الرحیم 7ہزار ٹیسٹ رنزبنانیوالے پہلے بنگلہ دیشی بیٹر

مشفق الرحیم 7ہزار ٹیسٹ رنزبنانیوالے پہلے بنگلہ دیشی بیٹر

سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانیوالوں میں بھی مشفق الرحیم کانام سرفہرست

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کے تجربہ کار بیٹر مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کر دی وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے ملک کے پہلے بیٹر بن گئے ۔مشفق الرحیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سلہٹ ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے کے بعد روسٹن چیز کی گیند پر ایک رن لے کر 7 ہزار رنز مکمل کئے ، وہ اس تاریخی لمحے سے بظاہر بے خبر رہے تاہم ڈریسنگ روم میں موجود ساتھی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں تو انہیں اندازہ ہوا۔بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں مومن الحق 5 ہزار 293 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ ریٹائرڈ تمیم اقبال تیسرے نمبر پر ہیں۔بنگلہ ادیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والوں میں بھی مشفق الرحیم سرفہرست ہیں۔ ان کے نام 14 سنچریاں ہیں، مومن الحق نے 13 اور تمیم اقبال نے 10 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔ مشفق الرحیم ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار 697 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار 495 رنز بنا چکے ہیں، تاہم وہ دونوں فارمیٹس سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...