قائداعظم ٹرافی گولڈ کے دوسرے راؤنڈ کا اختتام ہوگیا

قائداعظم ٹرافی گولڈ کے دوسرے راؤنڈ کا اختتام ہوگیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک)قائداعظم ٹرافی گولڈ کے دوسرے راؤنڈ کا اختتام ہوگیا ،کراچی بلوز اور سیالکوٹ بلوز کامیاب ہوگئے ۔

کراچی بلوز نے ملتان کو 275 رنز سے شکست دے دی، محمد رضا نے چار اور ابرار احمد کی تین وکٹیں حاصل کیں ،سیالکوٹ بلوز نے فیصل آباد کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا، محمد ہریرہ نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،لاہور وائٹس اور اسلام آباد کا میچ ڈرا ہوگیا، زین بن فاروق نے سنچری بنائی، طیب طاہر 70 رنز پر ناٹ آؤٹ ہوئے ،فاٹا اور پشاور بلوز نے میچ بھی ڈرا،قائداعظم ٹرافی سلور میں سیالکوٹ وائٹس نے کراچی وائٹس کو 54 رنز سے شکست دے دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...