پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی

 پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں  پاکستان نے ایران کو شکست دیدی

ابوجا(سپورٹس ڈیسک)نائیجیریا میں 13 ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے ۔

قومی ٹیم نے افتتاحی میچ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ایران کو 6 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے دی۔ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہوئیں، پاکستانی پولو ٹیم ایونٹ کے اگلے مرحلے میں 13 نومبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...