امریکی کرکٹ میں دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ
واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)امریکی کرکٹ میں دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تقریبا ًچار ہزار کھلاڑیوں نے آئندہ ماہ ہونے والے یو ایس اوپن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کروا لی۔
ٹورنامنٹ کے پلیئرز ڈرافٹ کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں جس کا انعقاد 14نومبر کو بوکا ووڈز کنٹری کلب، بوکا ریٹن، فلوریڈا، امریکا میں ہوگا۔یو ایس اوپن ٹی ٹونٹی کے چیئرمین محمود قریشی نے تصدیق کی کہ اس ڈرافٹ کے دوران 75 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments