کامیابی کیلئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنا ہو گی:غازی غوری

 کامیابی کیلئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنا ہو گی:غازی غوری

وکٹ بالرز کیلئے مدد گار تاہم بیٹرز کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا پڑے گا،قومی پلیئر

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد غازی غوری نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لیے قومی ٹیم کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہو گا، وکٹ پر بالرز کے لیے کافی مدد موجود ہے تاہم ہدف کے تعاقب میں بیٹرز کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غازی غوری نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹر کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری وکٹوں کے پیچھے اچھی کارکردگی دکھانے کے ساتھ مڈل آرڈر میں اہم شراکتیں قائم کرنا بھی ہے تاکہ ٹیم اچھا مجموعہ حاصل کر سکے ۔ موجودہ کنڈیشنز میں وکٹ کیپنگ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے کیونکہ وکٹ کے پیچھے کیچز کے مواقع زیادہ ملتے ہیں۔ انہوں نے سری لنکن بیٹرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کے سینئر مڈل آرڈر بیٹرز نے مشکل وکٹ پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ خصوصا مینڈس نے ثابت قدمی سے بیٹنگ کی اور مشکلات کے باوجود وکٹ پر موجود رہے جس سے سری لنکا کو میچ میں واپسی کا موقع ملا۔ غازی غوری نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہو گی کہ سری لنکا کی اننگز جلد ختم کی جائے تاہم ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کو ایک پروفیشنل بیٹنگ لائن اپ کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...