ڈوپ ٹیسٹ مثبت،کینیا کی ایتھلیٹ پر تین سال کی پابندی
نیروبی (سپورٹس ڈیسک)ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر افریقی ملک کینیا کی میراتھون رنر پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔۔۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیریز جیپچرچر سے سڈنی میراتھون 2026 کا ٹائٹل بھی واپس لے لیا گیا۔ پیریز جیپچرچر کا سڈنی میراتھون سے قبل لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ کینین ایتھلیٹ کے نمونے میں ممنوعہ دوا ای پی او کی موجودگی پائی گئی ہے ۔ پیریز جیپچرچر کا ڈوپ ٹیسٹ اگست میں سڈنی روانگی سے قبل کینیا میں لیا گیا تھا۔ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ نے پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی کی تصدیق کردی۔یونٹ نے بتایا کہ پیریز جیپچرچر نے ابتدائی طور پر ممنوعہ دوا کے استعمال سے انکار کیا تھا، تاہم بعد میں کینین ایتھلیٹ نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی تسلیم کرلی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments