نوجوان کا لڑکی کو پرپوز کرنے کا انوکھا طریقہ

نوجوان کا لڑکی کو پرپوز کرنے کا انوکھا طریقہ

شادی کے خواہشمند نوجوانوں کی جانب سے لڑکی کو انتہائی دھوم دھام کے ساتھ پرپوز کرنا اب ....

بیجنگ (نیٹ نیوز )شادی کے خواہشمند نوجوانوں کی جانب سے لڑکی کو انتہائی دھوم دھام کے ساتھ پرپوز کرنا اب ایک روایت بنتی جارہی ہے البتہ بعض اوقات اس کوشش کا نتیجہ انتہائی حیران کن بھی نکل سکتا ہے ۔ چین کے شہر گوانگ زو کے ایک نوجوان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا کہ بہت انوکھے اہتمام کے باوجود لڑکی نے اس کی پیشکش رد کردی، لیکن لڑکی کے انکار نے آس پاس کھڑے لوگوں کی موجیں لگا دیں۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے طالبعلم نوجوان نے ایک شاپنگ سنٹر میں موجود اپنی پسند کی لڑکی کو شادی کی پیشکش کرنے کے لئے بہت انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ اس نے 999 چکوترے خریدے کیونکہ لڑکی کو یہ پھل بہت پسند تھا اور انہیں شاپنگ مال کے فرش پر ایک دل کی صورت میں ترتیب دیا۔ آس پاس محبت بھرے پیغام بھی آویزاں کئے اور مسحور کن موسیقی کا اہتمام بھی کیا۔ یہ تمام انتظامات کرنے کے بعد جب اس نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی تو اس کا جواب تھا ہم صرف اچھے دوست ہی رہیں تو بہتر ہو گا۔یہ جواب سن کر بیچارے نوجوان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور وہ بالکل گم سُم سا ہو گیا، البتہ آس پاس موجود درجنوں لوگوں کی نظر غمزدہ نوجوان سے ہٹ کر سامنے پڑے سینکڑوں چکوتروں کی جانب ہو چکی تھی۔ لڑکی نے بھی لوگوں کا ارادہ بھانپتے ہوئے چکوتروں پر حملے کا اشارہ دے دیااور سب چکوتروں پر ٹوٹ پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں